سوچو سوچ نئی‘ کرزئی
ریاض الرحمن ساغر ـ 7 دسمبر ، 2010
بھارت بننا چاہتا ہے‘ خطے کا تھانے دار
امریکہ ہے پشت پہ اسکی‘ نہیں ہمارا یار
پاک افغان ہوں مخلص باہم‘ ترکی اور ایران
آپس میں یوں گھل مل جائیں ہو جائیں یک جان
بچیں یہ تاکہ امریکہ اور بھارت کے شر سے
اور پھر صرف مدد یہ چاہیں اللہ کے گھر سے
ایک بار یہ امریکہ کو گر چلتا کر دیں
چاروں مل کر گھٹنا اسکی گردن پر دھڑیں
میل جول یہ خوب بڑھائیں ساتھ ملا کر چین
دنیا بھر کو اس قوت پر آئے خوب یقین
پھر یہ سارا خطہ ہو گا طاقت ور خوشحال
کوئی بھی دشمن چل نہ سکے گا ڈھکی چھپی کوئی چال
پھر وادی کشمیر کی ہو گی بھارت سے آزاد
کوئی بھی دشمن کر نہ سکے حسن اس کا برباد
خوب سیاحت اور تجارت بڑھے گی خطے میں
باہم چاہت اور محبت بڑھے گی خطے میں
امریکی کٹھ‘ پتلی بن کر اب نہ چلے گا کام
موقع ہے کرزئی بنا تاریخ میں اپنا نام
یہی ہے بہتر اب اپنا لے تو بھی سوچ نئی
ٹل جائیں گے آنے والے پھر طوفان کئی
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.
جہاں کلیک کریں