روسی سفارت خانے کے عملے نے کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس اور خروٹ آباد میں سانحے کی جگہ کا دورہ کیا، سفارتی عملے نے واضح کیا ہے کہ مرنے والے چیچن نہیں روسی اور ازبک باشندے تھے۔

ـ 31 مئی ، 2011
  • Adjust Font Size
روسی سفارت خانے کے عملے نے کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس اور خروٹ آباد میں سانحے کی جگہ کا دورہ کیا، سفارتی عملے نے واضح کیا ہے کہ مرنے والے چیچن نہیں روسی اور ازبک باشندے تھے۔

کراچی میں تعینات روسی سفارتخانے کے دو رکنی وفد نے منگل کے روزخروٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پولیس اوردیگرحکام نے انہیں سانحے کے بارے میں بریفنگ دی، اس کے بعد انہیں کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا جہاں انہوں نے لاشوں کا معائنہ کیا اور مرنے والوں کے پاسپورٹ چیک کئے۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سفارت کاروں کا کہنا تھا ابھی تک حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں واقعے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، وہ تحقیقات کا انتظارکررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی باڈیز کے کچھ حصے جسم سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions