بھارتی آبی دہشت گردی کیخلاف جماعة الدعوة اور کسان محاذ کی گنڈا سنگھ بارڈر سے قصور تک ریلی

ـ 31 مئی ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور / قصور (نیوز رپورٹر + نامہ نگار + این این آئی) متحدہ کسان محاذ، پاکستان واٹر موومنٹ اور جماعتہ الدعو نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان بھارت سرحد گنڈا سنگھ والا بارڈر سے کچہری چوک قصور تک ریلی نکالی جس میں کسانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے بینرز، پلے کارڈز کے علاوہ قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جب کہ بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر بھارتی ”آبی دہشت گردی کا ایک علاج الجہاد الجہاد، پانی نہیں ہو گا تو جنگ ہو گی، جانیں دیں گے پانی لیں گے“، جماعة الدعوة کے کلمہ طیبہ والے پرچم نمایاں طور پر نظر آتے رہے ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ، کتبے اور بینر بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف پوری قوم مل کر جہاد کرے گی ”وزراءپاکستانی زبان بھارتی، انڈیا دریاﺅں میں پانی نہیں خون بہانا چاہتا ہے اور پاکستان میں توانائی کا بحران کشمیرکی آزادی سے حل ہو گا“ کے نعرے درج تھے۔ قبل ازیں مظاہرین سے پاکستان واٹر مومنٹ کے کنوینئر حافظ سیف اللہ منصور، جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ خالد ولید، پاکستان متحدہ کسان محاذ کے ایوب میو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پانیوں پر سے قبضہ چھڑانے کے لئے پوری پاکستانی قوم بھارت سے جنگ کے لئے بھی تیار ہے، 18کروڑ پاکستانی عوام بھوکے پیاسے مرنے کی بجائے بھارت سے لڑنے کو ترجیح دیں گے، انڈیا آبی دہشت گردی سے باز رہے اور یہ بات یاد رکھے کہ دریاﺅں میں پانی نہیں ہو گا تو پھر خون بہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت صرف پاکستانی دریاﺅں پر ہی نہیں پاکستان کی جانب آنے والے ندی نالوں پر بھی ڈیم بنا رہا ہے، پاکستانی دریاﺅں پر بننے والے ڈیموں کی تعمیر کی نگرانی اسرائیلی انجینئروماہرین کر رہے ہیں۔ بھارت متنازعہ ڈیموں کا پانی کھول کر جب چاہے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پیدا کر سکتا ہے ہمیں ان سازشوں سے باخبر رہنا ہو گا۔ انڈیا 2014ءتک پاکستان کو صومالیہ بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، بھارت کی پاکستان کو بنجر بنانے کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے، ہم اپنے خون سے کھیتوں کی آبیاری کر سکتے ہیں مگر بھارت کو چناب، جہلم کا پانی استعمال نہیں کر نے دیں گے ہم پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں انڈیا باز نہ آےا تو 19 ستمبر کو کشمیر چکوٹھی کے بارڈر پر بھی سخت احتجاج کریں گے اور پانی کو حاصل کرنے کے لئے سری نگر تک جائیں گے۔ بھارت نے 18 کروڑ پاکستانیوں کے خلاف پانی روکنے کی جنگ چھیڑ دی ہے۔ قبل ازیں گنڈا سنگھ بارڈر تک ریلی کے نکالنے کا اعلان پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کچہری چوک قصور میں ریلی کے شرکا کو زبردستی روک دیا۔ ریلی کے قصور پہنچنے پر جماعة الدعوة قصور کے امیر عبداللہ احمد نے ایک بڑے قافلہ کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کا پانی روکے جانے پر بھارت کے خلاف ہر فوم پر احتجاج کرے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions