پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں ہوٹل پردستی بم سے حملہ کرکے فرارہوگئے۔ بم حملے کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورزخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچایا۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Post New Comment