بارش کا پانی سپریم کورٹ کے تہہ خانے میں چلے جانے سے مختلف مقدمات کی درجنوں فائلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

ـ 31 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
بارش کا پانی سپریم کورٹ  کے تہہ خانے میں چلے جانے سے مختلف مقدمات کی درجنوں فائلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے سپریم کورٹ کی لائبریری اور اس سے ملحقہ تہہ خانے میں پانی گھس گیا جس کے باعث انسانی حقوق سیل میں پڑی ہوئی درجنوں مقدمات کی فائلیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ لائبریری کی کچھ کتابوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق جو فائلیں متاثرہوئی ہیں انکا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے مزید خدشے کے باعث سپریم کورٹ کی عمارت کو بارش کے پانی سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions