لندن (آئی اےن پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ کے عوام کا انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے کارکن عوامی انقلاب کیلئے ذہنی وجسمانی طورپر تیار رہیں۔ سکھر میں خدمت خلق فاونڈیشن کے فیلڈہسپتال میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی ، یوسف شاہوانی اور دیگر سے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے اپنی زمینیں بچانے کیلئے حفاظتی پشتے توڑکر غریب ہاریوں کو ان کے گھر اورجمع پونجی سے محروم کردیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان جاگیردار وں اور وڈیروں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑےگا۔
Post New Comment