عالمی برادری پاکستان کی بھرپور مدد نہیں کر رہی: جان کیری

ـ 31 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین جان کیری نے پاکستان میں حالیہ بدترین سیلاب کو پاکستانی کترینہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہی انسانی بحران میں بدل سکتی ہے۔ بحالی کے لئے اربوں ڈالر اور برسوں کا عرصہ درکار ہے ،اب تک عالمی برادری اس عظیم چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی بھر پور مدد کرنے میں ناکام رہی ہے، امریکی اخبار بوسٹن گلوبل میں لکھے گئے آرٹیکل میں انہوں نے کہا کہ سیلاب پاکستان کا پانچواں حصہ جو انگلینڈ کے برابر رقبہ بنتا ہے ڈوب گیا ہے ،اعداد و شمار ان حقائق کا احاطہ کرنے سے قاصر ہیں جو انہوں نے خود اپنی آنکھوں سے ملتان میں دیکھے ہیں ،جان کیری نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ ساتھ لوگوں کو انفرادی طور پر مزید امداد کرنا ہوگی، پاکستان کی فوج، پولیس اور عوام نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑائی میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ یہ لڑائی اس صورت میں جاری رہ سکتی ہے جب اس بحرانی صورت حال میں پاکستان کی بھر پور مدد کی جائے انہوں نے کہا کہ انتہا پسند سیلاب سے پیدا ہونے والے بحران کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کے لئے امریکہ کو ایک حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے مخالف جذبات ختم کرنے کے لئے سب سے پہلے اُردو زبان میں خبروں اور ایس ایم ایم سمیت میڈیا کے ذریعے پاکستان کو لوئر مڈل کلاس اوریونیورسٹی طلبہ تک ابلاغ کرنا ہوگا ،اُردو اور پشتو زبان میں خبروں کے نظام پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی تاہم اگر پاکستانی رائے عامہ کا رخ بدلنے میں ناکام ہوئی تو بڑی سے بڑی امداد ضائع ہو جائے گی۔ پاکستان کی مدد کر کے ہم ایک مضبوط اور دیرپا اثر چھوڑ سکتے ہیں، جان کیری کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی ضروریات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس انداز میں رقم استعمال کرنا ہوگی کہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچے ۔مستحکم پاکستان دنیا کے مفاد میں ہے، متاثرہ علاقوں میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر ہمیں تشویش ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions