لاہور ( خصوصی نامہ نگار) دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اتحاد تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ہے، جماعةالدعوة کی طرف سے تحفظ حرمت رسول ﷺ کے حوالہ سے متعدد شہروں میں سحروافطار پروگراموں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی علما نے خطاب میں کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر خاموشی اختیار کرنا اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے امریکہ اور یورپ مسلمانوں کو ذہنی اذیت سے دوچار کرنے کے لئے قرآن کریم کی توہین اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کرتے ہیں مسلم امہ کو متحد و بیدار ہو کر کفار کی ناپاک حرکتوں کا جواب دینا چاہیے۔ میانوالی، خانیوال، حیدرآباد، لودھراں، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگر شہروں میں سحروافطار پروگرام، جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا میانوالی میں جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے افطار پروگرام سے خطاب میں کہاکہ مسلمانوں کو متحد و بیدار ہو کر اسلام دشمنوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے تحفظ قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان کو اپنا جان، مال اور دیگر وسائل اور صلاحیتیں صرف کرنے میں آگے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد یعقوب شیخ نے راولپنڈی میں اجتماع سے خطاب میں کہاکہ صلیبی و یہودی بار بار قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کر رہے ہیں مگر حکمرانوں کی طرف سے وہ کردار دیکھنے میں نہیں آرہا جو انہیں ادا کرنا چاہیے جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصورنے خانیوال میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو تحفظ حرمت رسول ﷺ کے حوالہ سے کسی قسم مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہئے۔ تحریک حرمت رسول ﷺکی طرف سے حیدرآباد، لودھراں، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ننکانہ، چکوال، راجن پور، ملتان، پاکپتن و دیگر شہروں میں سحروافطار پروگراموں اور جلسوں سے تحریک حرمت رسول ﷺ کے مرکزی رہنمامولانا سیف اللہ خالد، مفتی عبدالرحمن عابد، نصرجاوید، مولانا ابو احسان، سعید طیب بھٹوی، کرنل (ر) نذیر احمد، حافظ سیف اللہ ربانی، مولانا محمد اکرم ربانی، مولانا احتشام الحق و دیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ امریکہ اور یورپ مسلمانوں کو ذہنی اذیت سے دوچار کرنے کے لئے قرآن کریم کی توہین اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کرتے ہیں۔
Post New Comment