این اے 21 مانسہرہ : ضمنی انتخابات میں جے یو آئی کے لائق محمد کامیاب

ـ 30 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

اوگی /لاہور (نامہ نگار+خصوصی نامہ نگار) حلقہ این اے 21 مانسہرہ II کے تمام 289 پولنگ سٹیشنوں سے موصولہ غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیدوار لائق محمد خان 35,587 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ان کے قریبی حریف پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زرگل خان 31782 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے حاجی طاہر علی 30082 ووٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوابزادہ صلاح الدین سعید 27743 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ جماعت اسلامی کے سرجن علی اصغر شاہ نے 5585‘ تحریک انصاف کے نیاز سرخیل 3481‘ اہلسنت والجماعت کے رب نواز طاہر 1977‘ بہرام خان 637‘ ہزارہ قومی محاذ کے امجد سالار 555 جبکہ محمد مسکین کے حصے میں 251 ووٹ آئے۔جے یو آئی کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمن نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 21 سے جے یو آئی کے امید وار حاجی لائق محمد کی کامیابی پر حلقہ کے عوام اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ نے ثابت کیا ہے کے وہ دین پسند اور محب وطن ہیں۔ دریں اثناءجے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، ملک سکندر ایڈووکیٹ، مولانا یوسف ، مولانا قاری شیرافضل، مولانا قاری فیاض الرحمن، مولانا امجد خان، الحاج شمس الرحمن شمسی، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک، مفتی ابرار احمد اور دیگر نے این اے 21 میں جے یو آئی کے امیدوار کی کامیابی کو اسلام پسندوں اور غریب عوام کی کامیابی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے جے یو آئی کو ووٹ دے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ جے یو آئی کی پالیسیوں اور جدو جہد سے متفق ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions