کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس اسد منیر کی عدالت میں ہوئی ۔ چوہدری ذکاء اشرف کے خلاف درخواست زرعی ترقیاتی بینک ملازمین کی یونین کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔ رٹ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ بینک کے صدر کے عہدے کےلئے چوہدری ذکاء اشرف کے پاس مطلوبہ تعلیمی قابلیت اورتجربہ نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ بینک کے سربراہ کےلیے لازم ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہ ہو جب کہ چوہدری ذکاء اشرف پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد آج ان کی تعیناتی کالعدم قرار دیدی۔
Post New Comment