حیدر آباد: 30 روپے پر چانگ اور پختون برادری کے درمیان تصادم‘ 4 بھائی ہلاک

ـ 30 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

حیدرآباد (این این آئی) ٹنڈو یوسف تھانے کی حدودگلشن خیر محمد میں دکاندار کو 30 روپے کی ادھار کی رقم نہ دینے پر چانگ اور پختون برادریوں کے درمیان خونریز تصادم میں تین بھائی ہلاک جبکہ چوتھا ہسپتال میں چل بسا اس واقعہ کے بعد پختون برادری کے لوگوں نے چانگ برادری کے گھروں اورگاڑیوں کو آگ لگادی چھتوں پرمورچے لگا کر ایک دوسرے پرفائرنگ کی گھروں کا محاصرہ کرلیا۔ پولیس اور رینجرز پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلشن خیر محمد کے رہائشی سخاوت خان کے بیٹے نے علاقے کے دکاندار عبدالمجید چانگ کی پرچون کی دکان سے تیس روپے کی چیز ادھار لی تھی جس کی ادائیگی نہ کرنے پر دکاندار عبدالمجید چانگ اور سخاوت خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی جس پر دونوں طرف کے لوگوں نے گزشتہ رات معاملہ رفع دفع کرا دیا تھا لیکن اتوار کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے نکل کر جانیوالے بائیس سالہ اکبر خان کو گھر کے دروازے پر گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور جیسے ہی اس کا دوسرا بھائی ولی خان دروازے پر پہنچا تو مسلح دہشت گردوں نے اسے بھی گولیاں مار کر ہلاک اور پھر ان کے تیسرے بھائی ظاہر خان کو بھی ہلاک کردیا جبکہ چوتھے بھائی سخاوت کو شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا وہ دم توڑ گیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions