لاہور (سپورٹس رپورٹر + مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے میچ فکسنگ سکینڈل کے بارے میں صدر اور وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ دے دی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ہائی کمشن نے برطانوی دفتر خارجہ سے رابطہ قائم کرکے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بارے میں تفتیش تک پاکستانی ہائی کمشن اور پی سی بی کو رسائی دی جائے۔ مظہر مجید سے ہونے والی معلومات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ اعجاز بٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوٹل میں پیش آنے والے تمام واقعے کے متعلق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کیا ہے۔ انگلینڈ سے جاری ہونے والے بیان میں چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو گرفتار نہیں کیا گیا ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ میٹرو پولیٹن پولیس اس سے قبل آئی سی سی‘ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کر چکی تھی کہ انکوائری جاری ہے اس لئے تمام افراد بشمول آئی سی سی انٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ مکمل تعاون کریں۔ دوسری جانب پاکستانی ہائی کمشن نے برطانوی دفتر خارجہ سے رابطہ قائم کر لیا ہے اور اس سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے سکینڈل سے متعلق تفتیش تک پاکستانی ہائی کمشن اور پی سی بی کو رسائی دی جائے‘ مظہر مجید سے حاصل ہونے والی معلومات سے بھی آگاہ کیا جائے۔
Post New Comment