چترال : افغان طالبان نے 10 پاکستانی مزدور اغوا کرلئے ۔۔ خیبر ایجنسی‘ جنوبی وزیرستان میں دوسکیورٹی اہلکار‘ کمانڈر سمیت 5 جاں بحق

ـ 30 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

چترال+سوات+جنوبی وزیرستان (نامہ نگار+ ریڈیونیوز+ ایجنسیاں) افغان طالبان نے پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر کالاش ویلی بمبوریٹ کے جنگل سے فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن و مقامی ٹھیکیدار کیلئے کام کرنے والے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا 40 سے50 کے قریب افغان طالبان پر مشتمل مسلح افراد بمبوریت میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے نوک پر ان مزدوروں کو اغواءکرکے واپس افغانستان کے علاقے نورستان چلے گئے جبکہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرانے سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی، سوات کے علاقے منگل تان میں جھڑپ کے دوران طالبان کمانڈر عبداللہ سمیت 2 اور جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں ایک دکان میں دھماکہ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رات نو بجے افغان طالبان کا ایک مسلح گروپ جو 40 سے 45 کے قریب افراد پر مشتمل تھانے افغان بارڈر کراس کرتے ہوئے چترال کے علاقے بمبوریت میں داخل ہوئے اور مزدور اغوا کرلیا۔ اغوا شدگان میں محمد زمان، شیرزمین، میسر خان، محمد رسول، نعیم، بختاور زیب، عرفان، سید عالم، محمد زادہ اور خدادج خان سکنہ گندیگاراپردیر شامل ہیں۔ مزدور سلطان یوسف ولد رحمان الدین طالبان سے خود کو بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ادھر پھر کسی کو اطلاع کی سوات کے علاقے منگل تان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران جھڑپ میں طالبان کمانڈر عبداللہ سمیت 2 عسکریت پسند مارے گئے۔ ادھر مردان پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 17شدت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ ڈی آئی جی مردان اختر علی شاہ نے بتایا کہ یہ شدت پسند پنجاب رجمنٹ سینٹر پر راکٹ حملوں سمیت کئی بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ ادھر سوات کے علاقہ گورتئی کے 15 سالہ نوجوان کی نعش دریائے سوات سے برآمد کر لی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں واقع شکین بازار کی ایک دکان میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اتوار کی صبح سکیورٹی فورسز کے اہلکار ایک گاڑی میں جاموڑی کے علاقے جارہے تھے کہ اس دوران پہلے سے نصب بارودی مواد سے گاڑی ٹکرا گئی اور دھماکہ ہوا جس سے 2 اہلکار صوبیدار محمد زاہد اور سپاہی محمد سہیل جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ادھر مہمند ایجنسی کے مطابق لخکر میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔ گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران تورخیل گاﺅں میں 4مشتبہ افراد کے گھروں کو بھی مسمارکردیا گیا۔ ادھر سوات کی تحصیل کبل میں پاک فوج کے حکام اور عمائدین علاقہ کا اہم اجلاس ہوا اور روپوش عسکریت پسندوں کی گرفتاری کیلئے حتمی حکمت عملی تیار کی گئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions