ترکمانستان افغانستان گیس پائپ لائن معاہدے میں بھارتی ہٹ دھرمی پر پاکستان کا احتجاج

ـ 30 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ترکمانستان افغانستان‘ پا کستان بھارت گیس پائپ لائن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں بھارت کی ہٹ دھرمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ترکمانستان کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق7.5 ارب ڈالر کے اس عہدے کی تکمیل میں بھارتی ہٹ دھرمی بڑی رکاوٹ ثابت ہورہی ہے۔ پا کستانی حکام نے گزشتہ روز ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین کیبنٹ اور وزیر خارجہ راشد میریدوف کی سربراہی میں اسلام آباد آئے ہوئے وفد کو اپنے بھارتی رویے کے خلاف اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے اس سے پہلے بھارت امریکہ سے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے بعد پاکستان ایران گیس پائپ معاہدے سے الگ ہو چکا ہے اور اب بھارت کی جانب سے اس معاہدے میں بھی تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو گیس سرحد پار پہنچانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے موثر حکمت عملی تربیت دینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ پاکستان نے ترکمانستان کو افغانستان کے جنگ زدہ علاقوں کی بجائے ایران میں سے گیس پائپ لائن گزارنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ دونوں جانب سے ماہرین 15 ستمبر سے 20 ستمبر تک ا شک آباد ترکمانستان میں ہونے والے سٹیرنگ کمیٹی کے 11 ویں اجلاس میں منصوبے کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ ترکمانستان کے وفد نے معاہدے پاکستان کے سنجیدہ رویے کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام اور خوشحالی کی طرف اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں معاہدے کے اہم نکات اور گیس کی خرید و فروخت کے حوالے سے قیمتوں کے تعین پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions