گیلانی منموہن ملاقات کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے : امریکہ

ـ 30 اپریل ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (آن لائن) امرےکہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت وزرائے اعظم کے درمےان ہونے والی حالےہ ملاقات کے خطے مےں اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ امرےکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپس جے کرول نے مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امرےکہ کی ہمےشہ سے ےہ خواہش اور کوشش رہی ہے کہ دونوں ممالک جن کی اےک پرانی مشترکہ تارےخ ہے کی قیادت کے درمےان اعلیٰ سطح پر بات چےت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، بھوٹان مےں وزےراعظم ےوسف رضا گےلانی اور منموہن سنگھ کے درمےان حالےہ ملاقات کے خطے مےں اچھے اثرات پڑےں گے اور امرےکہ ان کی حماےت کرے گا، امرےکہ خود بھارت اور پاکستان کے ساتھ سٹرٹےجک مذاکرات کر رہا ہے‘ بھارت کے ساتھ ان مذاکرات کا دوسرا دورآئندہ چند ہفتوں مےں شروع ہو گا۔ سارک ممالک کا افغانستان مےں اہم کردار ہے اور امرےکہ اسی حوالے سے مکمل طور پر باخبر ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے لئے سارک ممالک کی کےا اہمےت ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک رابرٹ بلیک نے کہا کہ امریکہ پاکستان بھارت مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ بھوٹان کے دارالحکومت تھمفو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات خوش آئند ہے، امریکہ ان مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، امریکہ ممبئی حملوں میں ملوث ڈیوڈ ہیڈلی تک بھارت کی رسائی کا جائزہ لے رہا ہے۔اعلیٰ امریکی سفارتی عہدیدار پال جونز نے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما اور ان کی انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناﺅ میں کمی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور امریکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔ کانگریس کی کمیٹی کو انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم ہونے سے پاکستان کی القاعدہ اور طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گی اور پاکستان اپنی حدود میں باغیوں کے خلاف کارروائیوں پر بھرپور توجہ دے سکے گا۔ موجودہ پیچیدہ حالات میں امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اس ضمن میں ہر ممکن حد تک فریقین کو معاونت دی گئی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions