ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججوں کو مستقل کئے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سترہ رکنی بینچ بنادیا گیا،سماعت تیس اگست سے شروع ہوگی۔

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججوں کو مستقل کئے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سترہ رکنی بینچ بنادیا گیا،سماعت تیس اگست سے شروع ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بینچ کے قیام کا فیصلہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی طرف سے لکھے گئے خط کے بعد کیا ہے۔ خط میں کہا گیا تھا کہ پانچ ستمبر سے ایڈیشنل ججوں کی مدت پوری ہونے کے باعث ایک بحرانی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، کیوں کہ اٹھارہویں ترمیم سے متعلق درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں ابھی جاری ہے، اس لئے یہ طے نہیں ہوسکا کہ ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چویدری نے اس اہم کیس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions