تازہ ترین:

اسلام آباد : امریکی سفارتخانہ کی گاڑی سے اسلحہ برآمد‘ 4 اہلکار گرفتار‘ فون کال پر چھوڑنا پڑے

حوالہ : اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + ایجنسیاں + مانیٹرنگ ڈیسک) ـ 28 اکتوبر ، 2009
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + ایجنسیاں + مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل چوک اسلام آباد میں سکیورٹی ناکہ پر امریکی سفارتحانہ کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہونے پر تھانہ مارگلہ نے چار امریکی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا جس پر پراڈو گاڑیوں میں سوار ان امریکیوں نے اسلحہ نکال لیا بعد ازاں ایس پی سٹی زون اور ایس پی ایسٹ وہاں پہنچ گئے۔ اچانک فون کال آنے پر پولیس نے حراست میں لئے گئے بعدازاں چاروں امریکی باشندوں کو ان کی گاڑیوں سمیت چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے چار بجے وہ سیکٹر ایف 3/8 فیصل چوک سکیورٹی ناکہ پر گذرے تو پولیس نے انہیں روک لیا۔ گاڑیوں میں حساس آلات بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ مارگلہ پولیس نے ایف ایٹ تھری میں حساس ادارے کی عمارت کی تصاویر لیتے ہوئے چار امریکیوں کو گرفتار کرنے کے بعد اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتخانے کی مداخلت پر رہا کیا۔ ایک ٹی وی چینل کے مطابق گرفتار ہونے والے امریکیوں نے افغانی لباس پہنا ہوا تھا اور وہ افغانیوں کے روپ میں تھے۔ گرفتار کئے جانے والے امریکیوں کو پولیس فوری طور پر تھانہ لے آئی اور ان کی گرفتاری کی اطلاع امریکی سفارتخانے اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو دی جس پر پولیس کے اعلیٰ حکام تھانہ پہنچ گئے جبکہ بعد ازاں اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتخانے کی مداخلت کے بعد ان امریکیوں کو رہا کردیا گیا۔ پولیس نے جس گاڑی سے 4 امریکیوں کو گرفتار کیا، اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی ان کے پاس سے 2 رائفلیں‘ 2 پستول اور 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کو امریکی شہریوں کی منفی سرگرمیوں کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔
4 امریکی گرفتار

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions