کیسکوحکام کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے پندرہ جون کو چھتر کےعلاقےمیں دو سو بیس "کے وی" کے اڑائے جانے والے کھمبوں کی مرمت کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔ حکام کے مطابق کوئٹہ میں اس وقت آٹھ گھنٹے جبکہ صوبے کے دیگر بیس اضلاع میں اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے بجلی آنے اور جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، شدید گرمی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ادھر صوبے کے مختلف علاقوں قلعہ عبد اللہ، چمن ،پشین ، خضدار، مستونگ ، دالبندین، نوشکی نصیر آباد اورجعفرآباد میں عوام نے کیسکو کےخلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے ہیں۔
Post New Comment