سرگودھا سے گرفتار ہونےوالے 5 امریکیوں سے چشمہ بیراج کا نقشہ برآمد

ـ 28 دسمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

سرگودھا (مانیٹرنگ نیوز) پولیس کا کہنا ہے سرگودھا سے گرفتار ہونے والے پانچ امریکی شہریوں کے قبضے سے چشمہ بیراج کا نقشہ برآمد ہوا ہے۔ سرگودھا کے سینئر پولیس آفیسر جاوید اسلام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے کسی ایٹمی پاور پلانٹ کا نہیں بلکہ چشمہ بیراج کا مکمل نقشہ برآمد ہوا ہے اور انہوں نے اس علاقے کے بارے میں ای میلز کا تبادلہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے کمپیوٹرز سے حذف کی گئی معلومات کو دوبارہ حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ ادھر صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے امریکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ شاید ملزمان کے اہداف میں جوہری بجلی گھر بھی شامل رہا ہو گا تاہم وہ اس کی تصدیق نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے طالبان کمانڈروں سے روابط قائم کر رکھے تھے اور حملے سے پہلے وہ طالبان رہنما حکیم اللہ محسود اور قاری حسین سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions