ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے چھ ٹرکوں پر مُشتمل امدادی سامان اور ادویات کی کھیپ کراچی سے سکھر اورمُلتان روانہ کردی گئی۔

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے چھ ٹرکوں پر مُشتمل امدادی سامان اور ادویات کی کھیپ کراچی سے سکھر اورمُلتان روانہ کردی گئی۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شعیب بخاری، کنور نوید جمیل اور سلیم تاجک نے امدادی سامان کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر سے ملتان اور سکھر کے متاثرین کے لئے روانہ کیا۔ سامان میں آٹا، چاول، دالیں، خشک دودھ، گھی اور تیل سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایم کیوایم کا نصب العین ہے، ہم سیاست برائے سیاست پر نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔  انہوں نے واضح کیا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اب تک بائیس کروڑ روپے کی امداد متاثرہ علاقوں میں روانہ کرچکی ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions