پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے نو لاکھ روپے کے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کر دیئے۔

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے نو لاکھ روپے کے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کر دیئے۔

مسلم لیگ ن کے مقامی رابطہ دفتر سے سامان کے ٹرک روانہ کرتے وقت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس سامان کو تقسیم کرنے کےلیے ساتھ روانہ ہوئی۔ راجہ ظفر الحق نے بتایا کہ یہ سامان مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ نے اکٹھا کیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے تمام کارکنوں سے حلف لیا ہوا ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions