ضلع راجن پور کے شہروں جام پور اور روجھان سے سیلابی پانی نکالنے کا کام جاری، متاثرہ علاقوں میں سرکاری سطح پر امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
ضلع راجن پور کے شہروں جام پور اور روجھان سے سیلابی پانی نکالنے کا کام جاری، متاثرہ علاقوں میں سرکاری سطح پر امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں رحیم یارخان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، محمود کوٹ اور دیگر علاقوں میں پانی کافی حد تک اتر گیا ہے جس کے بعد لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب کے باعث ضلع راجن پور کے شہروں جام پور اور روجھان میں کھڑا ہونے والا پانی انتظامیہ کی جانب سے پمپوں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔ تاہم کچے کے نشیبی علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ادھر نارووال کے قریب نالہ ڈیک میں  پانی کا بہاو معمول پر آگیا ہے، محکمہ آبپاشی کے مطابق اگر دو تین روز میں بارشیں نہ ہوئیں تو سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ متوقع سیلاب کے خطرے کے پیش نظر بند کی جانے والی نارووال پسرور روڈ کو بحال کر دیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے راوی میں جسٹڑ کے مقام پر پانی کا بہاو بارہ ہزار کیوسک ہے اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions