تحریک انصاف کی سنٹرل کمیٹی کے رکن بیرسٹرمنصور سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پالیسیاں بنانے کی بجائے امریکی ایجنڈے پرکام کر رہی ہے۔

ـ 27 جون ، 2010
  • Adjust Font Size
تحریک انصاف کی سنٹرل کمیٹی کے رکن بیرسٹرمنصور سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پالیسیاں بنانے کی بجائے امریکی ایجنڈے پرکام کر رہی ہے۔

وہ ظفروال میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کی تنظیم نوکے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ بیرسٹرمنصورسرور کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی سیاست چوہدریوں اور وڈیروں کے ہاتھوں میں ہے جس کی وجہ سے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں غریب عوام کی نمائندہ جماعت تحریک انصاف کامیابی حاصل کر کے ملک میں انقلاب برپا کردے گی۔ اس موقع پرتحریک انصاف کے ضلعی صدررانا لال بادشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سستی روٹی کے نام پر روزانہ کروڑوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions