لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق 14 مسافر ٹرینیں بند کرنے کے بعد سپیشل ٹرینیں بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سیہون شریف کے میلے کیلئے ہر سال 19 مختلف ٹرینیں چلائی جاتی تھیں جو بند کردی گئی ہیں۔ ریلوے ترجمان کے مطابق اس سال سیہون میلے کیلئے کوئی خصوصی ٹرین نہیں چلائی جائیگی۔ ریلوے ترجمان کے مطابق عید پر خصوصی ٹرینیں معطل کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔ عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائیگا۔ دریں اثناءچیف کمرشل مینجر کا کہنا ہے کہ صرف روہڑی سے سیہون تک خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔ راولپنڈی نان سٹاپ ٹرینوں کا اکانومی کلاس کرایہ 220سے 280روپے کر دیا گیا ہے۔ ملتان جانے والی ریل کار کی اکانومی کلاس کا کرایہ 210سے 250روپے کر دیا گیا۔ سیہون شریف کے زائرین کے لئے کرائے میں 50فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ نیا کرایہ 460کی بجائے 720روپے فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ پاکستان ریلوے نے لاہور‘ راولپنڈی اور لاہور ملتان کے درمیان چلنے والی نان سٹاپ ٹرینوں کے کرایوں میں رعایت ختم کر دی۔
Post New Comment