راولپنڈی میں نظریاتی سمر سکول کے طلبا و طالبات کو ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ دینےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجید نظامی نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور یہ بات بھارت، امریکہ اور اسرائیل کو ہضم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ہے اور وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، اس کے ساتھ امن کی آشا کی بجائے سختی سے بات کیجائے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے، ہم نے اس کو جرنیلوں کی تجربہ گاہ بنا دیا ہے اور حکومت نے ایک جرنیل کو توسیع بھی دے دی ہے۔ حکومت کو یہ ڈر تھا یہ جرنیل ، میرے عزیز ہم وطنونہ کہہ دے۔ مجید نطامی نے کہا کہ قائد اعظم سیکولر نہیں تھے اور اس حوالے سے ان پر بہتان لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اقبال اور قائد کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہئے۔ مجید نظامی نے کہا کہ مجھے کئی حکومتوں نے صدر پاکستان، گورنر پنجاب اورچئرمین بیت المال کے عہدوں کی پیشکش کی مگر میرے نزدیک ان عہدوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ تقریب سے نظریہ پاکستان فورم راولپنڈی کے صدر پروفیسر نعیم قاسم، چئرمین بیت المال پاکستان زمرد خان اور نسیم انور بیگ نے بھی خطاب کیا۔
Post New Comment