عطا مانیکا کی قیادت میں فارورڈ بلاک کے بتیس ارکان کی شہبازشریف سے ملاقات

ـ 27 فروری ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (خبرنگار خصوصی) پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کے فارورڈ بلاک کے 32 اراکین نے میاں عطاءمحمد مانیکا کی قیادت میں نوازشریف اور شہبازشریف سے ملاقات کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم جمہوری سسٹم کے استحکام' جمہوری اداروں کی بقاءاور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے اور انتظامی ہتھکنڈے' منتخب اراکین اور جمہوری سسٹم پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔ نوازشریف نے ان سے کہا کہ اب ہماری جنگ ان عناصر سے ہے جو جمہوریت کو کمزور' جمہوری اداروں کو غیرمستحکم اور عوامی مینڈیٹ کے درپے ہیں۔ عطاءمانیکا نے کہا کہ اراکین اسمبلی گورنر راج کو جمہوریت کیخلاف سازش سمجھتے ہیں۔ منتخب اراکین اپنا وزن مسلم لیگ (ن) کے پلڑے میں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج پیپلز پارٹی کو الٹا پڑے گا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions