ایف آئی اے کے اہلکاروں نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الہی کے کاروباری دفتر پر چھاپہ مار کر منیجر کو حراست میں لے لیا ۔

ـ 27 دسمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
ایف آئی اے کے اہلکاروں نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الہی کے کاروباری دفتر پر چھاپہ مار کر منیجر کو حراست میں لے لیا ۔

ایف آئی ،اے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکڑ کرائم سرکل جاوید شاہ کی سربراہی میں مارے گئے، اس چھاپے میں ایجنسی کے اہلکاروں نے مختلف حساس نوعیت کے دستاویزات اپنے قبضے میں لے لئے ۔ دفتر کے مینجر عبدالمالک کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری مونس الہی کے دفتر پر مارے جانے والے چھاپے کی اہم وجہ این،آئی سی، ایل کے گرفتار ملزم ایاز خان نیازی اور حبیب اللہ وڑائچ کے ساتھ ان کا کاروباری تعلق ہے ۔ دوسری جانب چودھری مونس الٰہی نے وقت نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دفتر پر چھاپہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کی دوستی کا کھلا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر دباؤ ڈالنے کا یہ ایک منفی ہتھکنڈا ہے جسے کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions