اوٹاوہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں دہشت گردی کے شبے میں ایک پاکستانی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو تحقیقات کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر 2009ءسے دہشت گردی کے متوقع خطرے سے متعلق تحقیقات کر رہے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر مشتبہ سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار خرم شیر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ملزمان سے بم بنانے کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی شہری خرم شیر لندن کا رہائشی ہے۔ ایک سال سے جاری تحقیقات سے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں ایک پاکستانی کی گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزیر خارجہ نے نیویارک سٹاک ایکسچینج کے واقعہ کا بھی نوٹس لے لیا۔ انہوں نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ معلوم کیا جائے کہ یہ موقع کیوں ضائع کیا گیا۔
Post New Comment