سیلاب کے باوجود پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی: امریکہ

ـ 27 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور ریلیف سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر پاک فوج کی شمولیت کے باوجود پاکستان نے عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم بدستور جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امریکی ریلیف مشن کے سربراہ بریگیڈئر جنرل میچل نگاٹا نے اپنے ایک بیان میں اس امید اور یقین کا اظہار کیا ہے کہ سیلاب سے ہونےوالی تباہ کاریوں کے باوجود پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مہم کمزور نہیں ہوگی اور نہ ہی ریلیف سرگرمیوں میں پاک فوج کی مصروفیت اس پر اثرانداز ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں میں اس کا عزم کسی صورت کمزور نہیں ہوگا اور شمالی وزیرستان سمیت سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions