لاہور/کھاریاں (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) امریکی چرچ کی جانب سے (نعوذ باللہ) قرآن پاک چلانے کے اعلان فیس بک پر قرآن پاک کی گستاخی کا ویب پیچ بنانے اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک حرمت رسول کا ملک بھر میں احتجاج جاری رہا، چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں سحر و افطار پروگرام، جلسے اور حرمت رسول کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔ قرآن پاک اور نبی اکرم کی شان میں گستاخیوں کی شدید مذمت، تمامتر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قرآن پاک کی گستاخی اور خاکوں کے خلاف احتجاج کے دوران ہزاروں افراد کا حکومت پاکستان سے جرائتمندانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ سحر و افطار پروگراموں، جلسوں اور حرمت رسول کانفرنسوں سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مسلم حکمران و عوام صلیبیوں و یہودیوں کی ذہنی غلامی سے نکلیں اور قرآن پاک و نبی اکرم کی حرمت کے تحفظ کے لئے جراتمندانہ اقدام کریں جب تک مسلمان گستاخان رسول کا محاسبہ نہیں کریں گے۔ صلیبی و یہودی قرآن پاک کی توہین اور شان رسالت میں گستاخیوں سے باز نہیں آئیں گے لاہور میں جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ نائن الیون کے موقع پر امریکی چرچ کا (نعوذ باللہ) قرآن پاک جلانے کا اعلان مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی سازش ہے تحفظ حرمت رسول اور قرآن پاک کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے۔ پسرور میں کالا پہاڑ چھچھر یالی حرمت رسول کانفرنس مولانا محمد اکرم ربانی مولانا محمد یوسف ربانی اور مولانا حبیب الرحمن و دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ توہین آمیز خاکے دنیا بھر میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر شائع کئے گئے تحفظ حرمت رسول کی تحریک کو پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا کراچی میں تحریک حرمت رسول سندھ کے محمد یوسف طیبی مولان محمد یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما انجینئر نوید قمر و دیگر نے مختلف مقامات پر سحر و افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ صلیبیوں و یہودیوں کے کلچر و ثقافت کا مکمل بائیکاٹ کرے۔ نبی اکرم کی حرمت کے تحفظ کےلئے ہر مسلمان غازی علم دین ارو عامہ چیمہ شہید کا کردار ادا کرنے کو اپنے لئے قابل فخر سمجھتا ہے تحریک حرمت رسول پروگراموں سے رانا شمشاد احمد سلفی، نصر جاوید، مفتی عبدالرحمن عابد، مولانا غلام قادر سبحانی، مولانا عبدالعزیز مدنی، خالد سیف الاسلام، حافظ سیف اللہ اعظم قادری گلزار احمد، مولانا محمد یوسف ربانی، حافظ عبداللہ حنیف، مولانا محمد یوسف ربانی، مولانا احتشام الحق، سیف اللہ ربانی، حافظ محمد اکرم، مولانا محمد یونس قصوری، مولانا محمد اکر ربانی و دیگر نے خطاب کیا۔کھاریاں میں بھی خواتین نے ریلی نکالی جسکی قیادت جماعت اسلامی کی ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے کی اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔
Post New Comment