شارٹ فال کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔

ـ 26 جون ، 2010
  • Adjust Font Size
شارٹ فال کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔

وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب چودہ ہزارپانچ سو ستاون میگاواٹ اور پیداوار تیرہ ہزارچھ سوسینتیس میگاواٹ ہے۔ اس طرح بجلی کا شارٹ فال نو سو بیس میگاواٹ تک رہ گیا  ہے ۔ کے ای ایس سی کو چھ سواسی میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہائیڈل ذرائع سے پانچ ہزار ترپن میگاواٹ ، تھرمل سے دوہزارتین سو تریسٹھ میگاواٹ اورآئی پی پیز سے چھ ہزار ایک سوارسٹھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار صرف ترپن میگاواٹ ہے ۔ دوسری جانب ملک کے کئی علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ رات گرڈ سٹیشز ٹرپ کرجانے کے باعث کئی شہروں کو بجلی کی سپلائی معطل رہی ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions