لاہورہائی کورٹ نے چھ ٹرینیں بند کئے جانے کے خلاف جی ایم ریلوے اور دیگر حکام کو سات اگست کو طلب کرلیا ہے ۔

ـ 26 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
لاہورہائی کورٹ نے چھ ٹرینیں بند کئے جانے کے خلاف جی ایم ریلوے اور دیگر حکام کو سات اگست کو طلب کرلیا ہے ۔

چھ ٹرینیں بند کئے جانے کے خلاف درخواست ریلوے ٹریڈ یونین کے نائب صدرشوکت علی چوہدری نے دائر کی تھی ۔ اس مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ خواجہ محمد شریف کررہے ہیں ۔ اپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ خسارے کے باعث ٹرینیں بند کی جا رہی ہیں تو کیا پی آئی اے اور سٹیل ملزکو بھی بند کردیا جائے ۔ ٹرین غریبوں کی سواری ہے۔ ٹرینیں بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، انہیں بند نہیں ہونا چاہیے ، انہوں نے کیس کی مزید سماعت سات اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ریلوے حکام کو طلب کرلیا ۔ ادھر پاکستان اور افغانستان کے درمیان حال ہی میں ہونے والے ٹرانزٹ معاہدے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت بھی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد  شریف نے کی ۔ آج سماعت کے موقع پر درخواست گزار شفقت چوہان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے متعلق تاحال حکومت کا واضح موقف سامنے نہیں آسکا اور اس سے پاکستان کو کیا فائدہ پہنچے گا اس حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا جارہا۔ جس پر جسٹس خواجہ شریف نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاہدے کی کاپی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions