پی ٹی اے نے گستاخیوں پر چپ سادھ لی‘ فیس بک پر پابندی نہ لگانا افسوسناک ہے ۔۔۔ احتجاج جاری

ـ 26 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی نامہ نگار) فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف تحریک حرمت رسول کا ملک گیر احتجاج جاری رہا، سرگودھا، جھنگ، کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں مےں جلسے، سیمینارز اور حرمت رسول کانفرنسوں کا اہتمام کیا گیا جس مےں ہزاروں افراد نے شرکت کی، گستاخ ملکوں کےخلاف شدید نعرے بازی کی اور فیس بک کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان مےں فیس بک پر پابندی لگانے مےں حکمرانوں کو کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہئے، قرآن پاک کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے باوجود حکومت کا فیس بک پر پابندی نہ لگانا افسوسناک ہے، پی ٹی اے نے صلیبیوں اور یہودیوں کی گستاخیوں پر چپ سادھ رکھی ہے حکمران اپنے عقیدہ و ایمان کی فکر کریں۔ تحریک حرمت رسول پاکستان کے کنونیئر مولانا امیر حمزہ، مولانا یوسف ریاض، حافظ عبدالرﺅف، مولانا عبدالعزیز علوی اور دیگر نے کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا مےں امن کی بربادی کے ذمہ دار امریکہ، یورپ اور دیگر قوتیں ہےں قرآن پاک کی توہین اور گستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کو مایوس اور بددل کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہےں۔ تفصیلات کے مطابق دینی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد تحریک حرمت رسول کے زیر انتظام گستاخی کا ویب پیج بنانے اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ کانفرنسوں و سیمینارز مےں طلباء،وکلاء،تاجروں ، صنعتکاروں و زندگی کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions