نارووال کے محلہ فتح علی کالونی میں سات سالہ بچے کی بجلی کی لٹکتی تاروں سے ہلاکت کے خلاف ورثا نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
نارووال کے محلہ فتح علی کالونی میں سات سالہ بچے کی بجلی کی لٹکتی تاروں سے ہلاکت کے خلاف ورثا نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

اس موقع پر اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ سات سالہ  عباس علی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بچے کے باپ عبادت علی نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی کی لٹکتی تاروں کے بارے میں واپڈا کو بارہا شکایات درج کرائی گئیں لیکن ایکسین واپڈا اور دیگر حکام نے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کوئی گلی یا محلہ ایسا نہیں جہاں پر بجلی کی لٹکتی تاریں موجود نہ ہوں ۔دوسری جانب موسم برسات میں واپڈا نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ایک دودھ فروش بھی بجلی کی تاروں سے چھو کر موت کے منہ میں جا چکا ہے لیکن اس کے باوجود واپڈا کی جانب سے موسم برسات کے دوران بھی کوئی مناسب اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ 

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions