ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہداہت پر دی جانے والی امداد میں سیلاب متاثرین کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ رانا محمود الحسن نے بتایا متاثرین کے لیے قائم کیمپ میں مکینکل تندور لگائے گئے ہیں جن سے متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر تین وقت کا کھانا اور میڈیکل امداد دی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان لائنز کونسل کی طرف سے متاثرین میں کپڑوں کی تقسیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کیا ، ان کا کہنا تھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنی عوام کے ساتھ ہیں اور جب تک متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں چلے جاتے امدادی کام جاری رہے گا ۔
Post New Comment