سندھ ہائیکورٹ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
سندھ ہائیکورٹ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں سہیل حمید ایڈووکیٹ نے دائر کی جانے والی اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آئین کے آرٹیکل دو سو تینتالیس کی خلاف ورزی ہے۔ صدر کو ان کی تقرری کے اختیارات تو ہیں، تاہم مدت ملازمت میں توسیع کے اختیارات نہیں ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے فوج کا نظم ونسق بھی متاثر ہوگا ، آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت آئین وقانون کی پاسداری ہی ملک سے وفاداری ہے۔  درخواست گزار کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے اداروں میں تبدیلی نہیں کرسکتے یہ عمل آئین کی خلاف ورزی ہے، لہذا جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کو کالعدم قراردیا جائے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions