ایوان وزیراعلٰی میں محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے سولہ لاکھ، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکڑ فرخ جاوید نے پانچ لاکھ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکڑجاوید اکرم نے اکیس لاکھ، بنک البرکہ کے کینڑی ہیڈ شفقات احمد نے پچیس لاکھ، آئی جی جیل خانہ جات کوکب ندیم وڑائچ نے چھبیس لاکھ، لاہورچیمبر کے سابق صدرانجم نثار نے پندرہ لاکھ اورحاکم علی بھٹی نے دولاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ اس کے علاوہ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے وزیراعلٰی پنجاب کوڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ادویات بھی پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی محمد شہبازشریف نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کیلئے ملنے والے عطیات کی ایک ایک پائی کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا متاثرین کی بحالی میں مضمر ہے۔ معاشرے کا ہر فرد مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی امداد کیلئے آگے بڑھے۔
Post New Comment