الطاف کی فوج کو دعوت معنی خیز ہے‘ نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: عمران خان

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (اے این این) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے الطاف حسین حکومت کے اہم اتحادی ہیں ان کا فوج کو دعوت دینا معنی خیز بات ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ،حکومتی اتحاد کا حصہ ہو کر فوج کو دعوت دینا موجودہ نظام کے مکمل ناکام ہونے کا اعتراف ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا جمہوری اقدار کے مطابق اگر کوئی حکومت عوام کو ریلیف دینے یا ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو جاتی ہے تو اسے عوام سے نیا مینڈیٹ حاصل کرنا ہوتا ہے چنانچہ اب وقت آگیا ہے کہ عدلیہ کے تحت آزادانہ انتخابات کروا کے قوم کواس بحران سے نکالا جائے۔ انہوںنے کہا ان کی پارٹی عوام کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری نظام میں دیکھتی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions