متحدہ کی نوازشریف کے جلاوطنی معاہدے‘ شہبازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات کیخلاف 2 تحاریک استحقاق

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد( ریڈیونیوز، وقت نیوز) ایم کیو ایم نے دو تحاریک استحقاق اور ایک تحریک التوا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیں ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی نے تحاریک جمع کرائیں ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن کی تحریک استحقاق کے خلاف تحاریک جمع کرائی ہیں تحریک استحقاق کے مشن میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف فوج سے معاہدہ کرکے سعودی عرب گئے ۔ شریف برادران کے بیرون ملک جانے کے معاہدے کو سات برس تک چھپایا گیا جبکہ شریف برادران سے متعلق پارلیمنٹ کو غلط بیانی کرکے گمراہ کیا جاتا رہا مسلم لیگ ن والوں نے رات کی تاریکی میں آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو موضوعات پر تحاریک استحقاق جمع کرائی ہیں ایک تحریک کا تعلق نواز شریف جبکہ دوسری کا آرمی چیف سے ملاقاتوں کا ہے نواز شریف کے غیر جمہوری اقدامات اور رویے پر تحریک جمع کرائی نواز شریف کی اٹک جیل سے رات کی تاریکی میں روانگی کیا تھی؟ جیل سے جدہ جانے کو کبھی قوم کے سامنے نہیں لایا گیا سات سال بعد کہا گیا کہ معاہدہ 5سال کا تھا نوا ز شریف حقائق سامنے لائیں اور معافی سے متعلق قوم کو بتائیں اگر مقدمہ تھا تو اس کا کیا ہوا؟ عوام سے ووٹ لیتے ہیں انہیں حقائق بتانے چاہئیں حقائق چھپانے پر عوام کی نمائندہ قومی اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا سعودی عرب سے خصوصی طیارہ راتوں رات انہیں لیکر گیا شہباز شریف اور چودھری نثار آرمی چیف سے ملے اور جھوٹ بولا میثاق جمہوریت میں فوج سے خفیہ ملاقاتوں پر پابندی ہے جبکہ ن لیگ نے ملاقاتوں سے انکار کیا بتایا جائے کہ جمہوریت کا قوم سے کیا تعلق ہے؟ تحریک التواءکا تعلق سیالکوٹ سانحہ سے ہے سیالکوٹ کے معاملے پر حکومت پنجاب نے تاخیر سے کارروائی کی۔نامہ نگار کے مطابق سیالکوٹ میں 2 نوجوانوں کی وحشیانہ ہلاکت پر پنجاب حکومت سے سست ردعمل کے خلاف بھی تحریک التواءقومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ بدھ کو ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر ڈاکٹرفاروق ستار نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں سیکرٹری قومی اسمبلی کرامت حسین نیازی کے پاس یہ تحاریک استحقاق اور ایک تحریک التواءجمع کرائی جن پر ایم کیو ایم کے 25 ارکان قومی اسمبلی کے دستخط ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions