ساہیوال : پک اپ‘ بس اور کوسٹر میں خوفناک تصادم‘ ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق‘ 10 زخمی

ـ 25 اکتوبر ، 2009
  • Adjust Font Size

ساہیوال + عارفوالا + اوکاڑہ (نامہ نگاران) ساہیوال‘ عارفوالا روڈ پر ترکھنی بنگلہ کے نزدیک ایک پک اپ‘ بس اور مزدا کوسٹر کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاںبحق‘ 4 بچوں سمیت 10 زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ چک EB49 کے زمیندار کا خاندان پک اپ پر رشتہ داروں سے ملنے وہاڑی جا رہا تھا‘ تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی‘ پیچھے سے آنے والی ایک مزدا بس اس کے اوپر سے گذر گئی‘ ارشاد کی اہلیہ ریحانہ‘ ان کی بیٹی فاطمہ‘ بیٹا حمزہ اور بیٹی رخسانہ کے علاوہ محمد خالد اور بیٹی نورینا‘ ان کا ایک ساتھی جاںبحق ہو گئے۔ لوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور ٹریفک روک دی۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق محمد ارشاد بھی جاںبحق ہو گیا۔ اوکاڑہ میں جب نعشیں کوٹ فتح جمال پہنچیں تو کہرام مچ گیا‘ تمام علاقہ سوگوار ہو گیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions