مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں بلوچستان پیکج پر بحث کے دوران اپنا موقف پیش کرے گی : شہبازشریف

ـ 25 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور + اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ایک تاریخی کردار ادا کرنا ہو گا۔ منگل کو اسلام آباد میں بلوچستان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ارکان پارلیمنٹ بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے اور گلے شکوے دور کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں پیکج پر بحث کے دوران اپنا موقف پیش کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ تمام قومی معاملات کے حل کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے اور تمام جماعتوں کو پارلیمنٹ پر اعتماد کرنا چاہئے تاہم پارلیمنٹ بھی اپنی حیثیت اور طاقت کا مظاہرہ کرے۔ علاوہ ازیں ایوان وزیراعلی لاہور میں ملاقات کرنے والے نوجوان وکلا اور اساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ناخواندگی و جہالت کے خاتمے اور معیاری تعلیم کو فروغ دے کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تعلیمی شعبہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے قوم کے نونہالوں کو زیو ر تعلیم سے آراستہ کیا جائے جب کہ ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے فنی علوم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسی لئے معرض وجود میں آیا تھاکہ یہاں انصاف کا بول بالا ہو اور رنگ و نسل کی تمیز کیے بغیر تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔ بدقسمتی سے ہم 62سال گزرنے کے باوجود پاکستان کو قائداعظمؒ و شاعر مشرقؒ کے تصورات کے مطابق نہیں ڈھال سکے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions