الطاف نے فوج کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی: فضل الرحمن

ـ 25 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور/ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ ریڈیو نیوز+ ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے فوج کو دعوت دینے کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس بیان سے فوج کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پاکستان میں مسلح مزاحمت کی ضرورت نہیں ہے، ایم کیو ایم کی موجودگی میں طالبان کی ضرورت نہیں ہے۔ ایم کیو ایم مہاجروں کو جبکہ اے این پی پشتونوں کی نعشوں پر سیاست کر رہی ہے، ملک میں امن نام کی کوئی چیز نہیں، امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرنے والوں کو چُن چُن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو اور رہنماﺅں مولانا محمد امجد خان، حاجی شمس الرحمن، محمد اسلم غوری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمن نے کہاکہ فوج کو بلانے کی باتیں کرنے کی بجائے ملک وقوم کو درپیش مسائل کو مل کر حل کرنا ہوگا اس ملک میں سول حکومت سے زیادہ فوجی حکومت رہی فوج سو فیصد حکومت کے تابع ہے یہ کہنے میں وقت لگے گا جب پاکستان کشمیر میں جہادیوں کو ان کی جدوجہد سے روک سکتا ہے تو مغربی سرحدوں پر کیوں نہیں، متاثرہ خبیر پی کے کے مختلف اضلاع میں امدادی سامان کی ترسیل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے حالیہ بیان سے نہ صرف شکوک وشہبات پیدا ہوئے بلکہ اس سے مشکلات میں بھی اضافہ ہوا فوج موجودہ حالات میں درست سمت کی جانب کام کررہی ہے آرمی چیف ایک معزز شخصیت ہیں ان کے کردار کو بھی مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی ۔ اس وقت پورے ملک میں لڑائی کی صورتحال جاری ہے کہیں پر ڈرون حملے کئے جاتے ہیں اور پھر ان میں طالبان کے مارے جانے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم طالبان کی مسلح جدوجہد کی حمایت نہیں کرتے۔ علاوہ ازیں انہوں نے جنوبی وزیرستان میں مولانا نور محمد اور بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وانا، کرم ایجنسی اور پشاور میں انسانی نعشوں کے گرنے کے واقعات سے پہلے سے غم زدہ قوم مزید غم میں مبتلا ہو گئی ہے۔ علاقہ میں امن کے قیام کے لئے مولانا نور محمد کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پی کے میں دلوں کو ہلانے والے واقعات واضح کر رہے ہیں کہ صوبے میں کہیں امن نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ دریں اثناءرہنماﺅں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت امن کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی ، سیالکوٹ میں دو بھائیوں کا قتل لاقانونیت کی بدترین علامت ہے، واقعہ میں ملوث ملزمان کوسرے عام سزا دینے سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔جی این آئی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کرپٹ سیاستدان ہیں‘ پورا پاکستان جانتا ہے کہ ان کی کیا شہرت ہے۔ الطاف حسین کا بیان کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions