سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو بچانے کیلئے بڑے افسر چھوٹے عہدوں پر ضلع بدر

ـ 24 اکتوبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور + بھلوال (خبرنگار + نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے برعکس تعینات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے وزارت بلدیات نے بورڈ کے سینئر افسروں کے دور افتادہ اضلاع میں نچلی پوسٹوں پر تبادلے شروع کر دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان گریڈ 18 کے افسر ہیں اور انہیں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن (بلدیات) کیساتھ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا چارج سونپا گیا ہے۔ وہ ڈی ایم جی سروس کے بھی افسر نہیں بلکہ بحیثیت سی ایس پی افسر ڈیپوٹیشن پر ان عہدوں پر تعینات ہیں۔ ان کی تعیناتی کو کسی بھی سینئر افسر کی طرف سے چیلنج کئے جانے کے خدشہ کے باعث سابق سیکرٹری بورڈ کلیم احمد حیات کو پہلے ملتان پھر صادق آباد اور دو دن قبل سیالکوٹ میں ٹی ایم او لگایا گیا ہے جس کیلئے گریڈ 19 کی پوسٹ پر مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کی آشیرباد سے ’’حکمرانی‘‘ کرنیوالے گریڈ 17 کے پراجیکٹ مینجر عبدالحمید قاسم کو ہٹانا پڑا۔ تاہم انہوں نے اپنے سرپرستوں کی مدد سے 24 گھنٹے میں گریڈ 17 کی پوسٹ ٹی او آر کے ساتھ گریڈ 19 کی پوسٹ ٹی ایم او کا اضافی چارج حاصل کر لیا ہے۔ گریڈ 19 کے آفیسر زبیر اسلم کو ٹی ایم او قلعہ دیدار سنگھ گریڈ 19 کے ہی ناصر احمد چیمہ کو گریڈ 18 کی پوسٹ ٹی آر او شیرشاہ ٹائون تعینات کر دیا گیا ہے۔ اب انہیں گریڈ 19 کی پوسٹ ٹی ایم او پر تعینات گریڈ 17 کے حنیف احمد کے ماتحت کام کرنا ہو گا گریڈ 19 کے چوتھے افسر سردار طارق محمود کو گریڈ 17 کی پوسٹ ٹی ایم او حضرو تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت عالیہ یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ صرف ایل سی ایس کے گریڈ 19 کے افسر کو لگایا جاسکتا ہے جبکہ اس فیصلے کے برعکس عام سینئر افسروں کو لاہور سے باہر تعینات کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں مندرجہ ذیل افسروں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ محمد افضل ٹی او آر کمالیہ‘ رضوان احمد ٹی ایم او ڈسکہ‘ قاسم شکیل ٹی ایم او خیرپور ٹامیاں والی‘ محمد اسلم کونسل آفیسر ضلع کونسل شیخوپورہ‘ توصیف احمد ٹی او آر کہوٹہ ٹائون‘ قمر ذیشان ٹی ایم او چکوال‘ ندیم طاہر سندھو ٹی ایم او سانگلہ ہل‘ نوپر اشرف ٹی او آر لائل پور ٹائون‘ افتخار احمد ٹی ایم او منکیرہ‘ محمد سلیم ٹی او آر چکوال‘ جلیل صفدر شاہ ٹی او آر گجرات‘ ریاض احمد گوندل ٹی او آر ملکوال‘ محمد اقبال ٹی او آئی اینڈ ایس شاہ کوٹ‘ راشد منہاس ٹی ایم او گجر خان‘ طارق ضیا ٹی ایم او کھاریاں‘ شوکت حیات مجوکہ ٹی او آر خوشاب‘ محمد اکرم بھروانہ ٹی او آر جھنگ‘ یونس بھٹی ٹی ایم او صفدر آباد‘ میاں شاہد مقصود ٹی او آر شاہکوٹ تعینات کیا گیا عبدالحمید قاسم کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح سردار افتخار محمود ٹی او آر سیالکوٹ‘ ملک داد بھٹی ٹی او آر دینہ‘ ضمیر الحسن چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر جھنگ‘ محمد اقبال ٹی ایم او ورجھان‘ الفت حسین ٹی او آر کلرکہار‘ مہر اللہ دتہ ٹی او آر راجن پور‘ جان نازک حسین ٹی ایم اے جتوگئی اور مظہر جاوید کولو گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خالد احمد ٹی او آر ساہیوال سرگودھا‘ نبی بخش ٹی او آراحمد پور سیال‘ افضال احمد سید ٹی او آر بھلوال‘ برکات احمد گوندل کو ٹی او فنانس ٹی ایم اے بھلوال‘ راشد عزیز غزنوی کو ٹی او آر حاصل پور‘ خالد اقبال ٹی او آر میانوالی اور محمد رمضان کو ٹی او آر خیرپور ٹامیوالی تعینات کیا گیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions