این آر او : فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس

ـ 24 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (خبرنگار) سپریم کورٹ نے این آر او کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔ حکومت نے این آر او کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ این آر او کے تفصیلی فیصلہ میں ضرورت سے زیادہ پہلووں کو اجاگر کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اس فیصلے کا دفاع نہیں کیا مگر فیصلے میں بعض ایسے نکات اور پہلو منظر عام پر آئے ہیں جن کی تشریح اور حکومتی موقف بیان کرنا ضروری ہے اس لئے نظرثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کی جائے تاکہ فیصلے میں وہ شقیں جن پر ابہام ہے ان کی ممکنہ تشریح کی جاسکے جبکہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کچھ تکنیکی اعتراض کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ عدالت نے حکومت کو موقف بیان کرنے کا پورا موقع دیا تھا دوسرا یہ کہ دائر درخواست میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ درخواست محض کچھ نکات کے خلاف ہے یا پورے فیصلے کے خلاف ہے۔ درخواست گذار کی طرف سے تمام آئینی تقاضوں کو پورا کیا گیا اور نہ بیان حلفی ساتھ لف کئے گئے ہیں یہ حکومتی درخواست بیرسٹر کمال اظفر نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ راجہ عبدالغفور ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی تھی ۔ راجہ عبدالغفور نے کہا کہ وہ جلد ہی اعتراضات کو دورکرکے یہ درخواست دوبارہ جمع کروائیں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions