لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر سیکرٹری دفاع کو عدالت میں طلب کرلیا۔

ـ 24 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر سیکرٹری دفاع کو عدالت میں طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ میں لیکچرارحافظ طاہر محمود کی بازیابی کےلیے انکی والدہ پروین اختر کی درخواست کے مطابق  چند افراد سرکاری گاڑیوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ان کے گھر سے ان کے بیٹے کو اغوا کرکے لے گئے۔ چیف جسٹس نے وزارت دفاع کو مزید جواب کے لیے مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع کو ستائیس اگست کو تحریری جواب سمیت طلب کرلیا۔
ایک اورکیس میں عدالت نے فیصل آباد کے لاپتہ شہری مزمل کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر وفاقی سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں ستائیس اگست کوعدالت میں طلب کیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا کہ مزمل احمد وزارت داخلہ کی کسی ماتحت ایجنسی کے پاس نہیں اور نہ ہی اسے حراست میں لیا گیا ہے۔ عدالت نے وزارت دفاع کی جانب سے تاخیرسے جواب دینے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ 

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions