2 سینئر افسروں کا حکومتی پابندیوں کے باوجود دورہ لندن ‘قرضوں سے حاصل کردہ رقم کو دل کھول کر خرچ کیا جارہا ہے

ـ 23 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (جاوید الرحمن/ نیشن رپورٹ) بیورو کریٹس قرضوں سے حاصل کردہ رقم کو دل کھول کر خرچ کر رہے ہیں۔ اکنامک افیئر ڈویژن کے 2 سینئر افسروں نے ستمبر 2009ءمیں حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لندن کا 10 روزہ دورہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 جائنٹ سیکرٹریوں نے 25 لاکھ روپے کسی اجازت کے بغیر خرچ کر ڈالے۔ سابق سیکرٹری اکنامک افیئر ڈویژن فرخ قیوم نے سینئر افسروں کی بجائے جونیئر افسروں کی غیرملکی دوروں پر جانے کی نامزدگی کی تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد مذکورہ دونوں افسروں نے موجودہ سیکرٹری سے دورہ کی اجازت بھی طلب نہیں کی اور لندن چلے گئے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس گروپ کے کسی افسر کےخلاف آڈٹ پیرا نہیں بنایا جاسکتا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions