یہ بات سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا ہے کہ عطا آباد جھیل کے متاثرین کی گھر واپسی کو اگست کے آخر تک یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ حکومت متاثرین کی خوراک،ادویات،شیلٹراور ٹرانسپورٹیشن کیلئے سات کروڑسترلاکھ روپے خرچ کر چکی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سپیشل ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے گلگت بلتستان کیلئےمنظور کیے گئے پندرہ ارب میں سے تین ارب روپے علاقے کی ترقی کیلئے موجودہ بجٹ میں مختص کردیئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے سپل وے کوچوڑا کرنے کے لئے وزارت خزانہ کو اضافی آٹھ کروڑ روپے منظور کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس کے دوران چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے کام کے متعلق بریفینگ دی جبکہ سیکرٹری خزانہ نے شرکا کو بتایا کہ متاثرہ علاقوں کے لئے مختص کئے گئے تمام فنڈز صوبائی حکومت کے ذریعے استعمال کیے جا رہے ہیں،اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اوروزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی شرکت کی۔
Post New Comment