اسلام آباد (خبرنگار+ مانیٹرنگ نیوز+ جی این آئی) الیکشن کمشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات مرتب کرلی ہیں جن کے مطابق اکثر وزراءاور ارکان غریب ہیں۔ وزیراعظم 63لاکھ کے گھر اور ایک کروڑ 21لاکھ کیش اور 26تولہ سونا کے مالک ہیں تاہم ان کا کوئی ذاتی کاروبار ہے نہ گاڑی‘ اپوزیشن لیڈر چودھری نثار کے 5پلاٹس‘ فلیٹس اور زرعی زمین ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کل اثاثوں کی مالیت ساڑھے 5کروڑ‘ پرویزالٰہی کی 31کروڑ‘ صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی 7کروڑ 79لاکھ روپے ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی 5کروڑ مالیت کی زرعی زمین‘ ایک کروڑ کی شہری جائیداد اور 100تولے سونے کے مالک ہیں جبکہ انہوں نے خود کو زرعی ترقیاتی بنک کا مقروض بھی ظاہر کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کے پاس 25تولے سونا ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک‘ فاروق نائیک کروڑ پتی جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین ارب پتی ہیں۔
Post New Comment