تحصیل تونسہ شریف میں مسافربس سیلابی پانی کیوجہ سے ندی میں الٹ گئی، پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پندرہ کو زندہ بچالیا، دیگر مسافروں کی تلاش جاری ۔

ـ 23 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
تحصیل تونسہ شریف میں مسافربس سیلابی پانی کیوجہ سے ندی میں الٹ گئی، پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پندرہ کو زندہ بچالیا، دیگر مسافروں کی تلاش جاری ۔

مسافر بس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ تونسہ شریف میں انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کی وجہ سے ندی واہواہ میں الٹ گئی ۔ ذرائع کے مطابق بس میں پینتالیس مسافر سوار تھے جن میں سے پانچ  کی لاشیں نکال لی گئی ہیں  جبکہ  پندرہ کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ بس میں سوار باقی افراد کی تلاش جاری ہے ۔ امدادی ٹیموں کے مطابق بس دلدل میں پھنسی ہوئی ہے جسے کرینوں کی مدد سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions