کالا باغ ڈیم انسانی تباہی کا منصوبہ ہے‘ بننے نہیں دینگے: وزیر اطلاعات خیبر پی کے

ـ 23 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

پشاور (ریڈیو نیوز) وزیر اطلاعات خیبر پی کے میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم انسانی تباہی کا منصوبہ ہے بننے نہیں دیں گے۔ دوسرے بڑے اور چھوٹے ڈیم بنائے جائیں خیبر پی کے کو نہ ڈبویا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پی کے نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی صفوں میں دہشت گرد آ چکے ہیں یہ دہشت گرد کارروائی کیلئے تیار ہیں۔ مرکز‘ صوبوں کو ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی ہم دنبا کو بتانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردوں کو راستہ مل گیا تو پاکستان محفوظ رہے گا نہ دنیا میاں افتخار نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے نوشہرہ‘ صوابی‘ چارسدہ اور پشاور تباہ ہو جائیں گے ڈیم کی تعمیر کا نام لینے والے ملک سے مخلص نہیں ہیں مرکزی حکومت سیلاب زدگان کیلئے ڈونرز کانفرنس بلا کر عالمی برادری کو اعتماد میں لے۔ امدادی سامان فروخت کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions